ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 258رنز بناکر آ وٹ ہو گئی ہے۔میچ انگلینڈ میں لیڈز کے گرائونڈ پر کھیلا جارہا ہے۔
اس قبل انگلش ٹیم نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توٹیم کی جانب سےآل رائونڈر بین اسٹوکس 100رنز کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جبکہ کپتان جوروٹ نے 59 رنز بنائے۔
ان کے سوا ٹیم کا کوئی بیٹسمین کالی آندھی کے بولرز کا جم کر سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم 258 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔گبرئیل اور کیمار روچ نے4،4وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش ٹیم کے 258رنز کے جواب میں کالی آندھی ٹیم نے کھیل کے اختتام تک 12اوورز کے کھیل میںایک وکٹ پر 19رنز اسکور کرلیے ہیں۔
آئوٹ ہونے والی بیٹسمین کیرون پاول ہیں جو5رنز اسکور کرکے اینڈرسن کا شکار بنےجبکہ کریگ براتھویٹ13 اور نائٹ واچ مین دویندرہ بشو ایک رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY