اس ملک میں کیسا کیسا ریکارڈ غائب ہو جاتا ہے

0
1147

براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔

کمیشن رپورٹ جوائنٹ سیکرٹری زاہد مقصود نے وصول کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا، وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق براڈشیٹ کمیشن رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے۔ کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے۔ ایک سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہ ہوئیں۔

خیال رہے براڈ شیٹ کمیشن نے 9 فروری کو کام شروع کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY