میرے رفیق ۔۔۔۔تم درویش ہو گئے ہو, ڈاکٹر نگہت نسیم

0
1025

عزیز دوستو ۔۔!

اپنی تازہ ترین نظم بصد خلوص و عقیدت عزیز ترین دوست شاہین اشرف علی اور جناب صفدر ہمدانی کی نذر کرتی ہوں ۔۔ !

نشاط مدام ۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے رفیق ۔۔۔!
میں نے سنا ہے
خلوت و جلوت میں تم مسکراتے رہتے ہو
آج کل غصہ بھی کسی پر نہیں کرتے ہو
گلہ بھی کوئی کسی سے نہیں رکھتے ہو
میں نے تو یہاں تلک بھی سنا ہے
دائرہ عمل ہو کہ مرحلہ سکوت ہو
بصارت کی بات ہو کہ بصیرت پیش ہو
تم سب میں سب کی طرح ہوتے ہو
بے نیازی کے حضور نیاز مند رہتے ہو
بہت گہرے اور الگ سے دکھتے ہو
میرے رفیق ۔۔!
یوں لگ رہا ہے
تمہارے اندر ایک عدم موجود بستا ہے
تم نے
گہرایئوں کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا ہے
سچ کہوں سچی سعادتوں کا راز پا لیا ہے
جیسے ۔۔۔ تم کو
محبت ، زندگی ، خوشیاں، اپنا آپ میسر آگیا ہے
سنو ۔۔۔!
دنیا میں ہو کر بھی تم دنیا کے نہیں ہو
میرے رفیق ۔۔۔۔تم درویش ہو گئے ہو
(ماخوز)

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY