آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 339 رنز کا ہدف دیدیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا، سری لنکا کی طرف سے اننگز کا آغاز کروراتنے اور کوشل پریرا نے کیا، دونوں نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور گراؤنڈز کے چاروں طرف شارٹس کھیلی۔ دونوں کے درمیان 93 رنز کی پارٹنر شپ لگی جو حریف کپتان جیسن ہولڈر نے ختم کی۔ لنکن کپتان 48 گیندوں پر 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

دوسری وکٹ کوشل پریرا کی گری جو رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، ان کی اس اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے۔ 189 کے مجموعی سکور پر تیسرا نقصان کوشال مینڈس کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہوں نے 41 گیندوں پر 39 رنز بنائے تھے اور ایلن کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔ 247 رنز پر سابق کپتان میتھیوز 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہولڈر نے انہیں بولڈ کیا۔

ون ڈاؤن بیٹسمین فرنینڈو نے شاندار سنچری بنائی اور 103 گیندوں پر 104 رنز کی باری کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 9 چوکے اور دو چھکے لگائے اور کوٹریل کی گیند پر کریز چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔۔ اوڈانا صرف تین رنز بنا کر تھامس کا شکار بن گئے۔

سری لنکن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 338 رنز بنائے۔ ہولڈر نے دو، ایلن، تھامس، کوٹریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روچ کی جگہ گیبریل کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کپتان کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ابھی ہمارا پوارا فوکس ورلڈ کپ پر ہی ہے، ٹورنامنٹ کے بعد اگلے لائحہ عمل کا مل بیٹھ کر فیصلہ کیا جائے گا، اس میچ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یاد رہے آج کے مقابلے میں شریک ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر ہیں لیکن ان کے دو، دو میچز باقی ہیں۔ سری لنکا نے تین مقابلے جیتے ہیں اور اس کے دو اہم میچز بارش سے متاثر ہوئے لیکن یہ ٹیم ورلڈکپ میں پانچویں پوزیشن کے لیے دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY