مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی تحصیل آچن پر فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 14 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے نے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ نیٹو کےایک ڈورن طیارے نے ممند مرگئے اور سطحن میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
ترجمان عطا اللہ ہوغیانی کے مطابق حملوں میں داعش کے 14 دہشت گرد ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق نیٹو ڈورن طیارے کی کارروائی میں شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ننگر ہار صوبے میںاتحادی اور افغان فورسز کی کارروائیوں میں 150 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں












