ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ وہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کر رہا ہے اور روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کا حل وزارت خارجہ کے پروگراموں میں شامل ہے

انہوں نے خبر رساں ادارے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے میانمار کے مسلمانوں کے مسائل کو بین الاقوامی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ میں اٹھانے اور عالمی رائے عامہ اور دیگر حکومتوں کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والے ممالک کو چاہئے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کے حقوق کو مسلسل پامال کئے جانے کے سلسلے اور ان کے خلاف جاری اقدامات کی مذمت کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY