بلوچستان میں ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے توسیع کی سمری منظوری کرلی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو دیے گئے پولیس کے اختیارات کی مدت 18اگست کو ختم ہوگئی تھی،جس پر صوبائی محکمہ داخلہ نےایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی سمری وزیر اعلی بلوچستان کو ارسال کی جو انہوں نےمنظوری کرلی ۔

محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ کی منظور کردہ سمری وفاقی وزرات داخلہ کوبھجوائی ہے ،وفاقی وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY