محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مراسلے میں بتایا ہے کہ 4 دہشت گرد افغانستان سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون کی برسی پر داعش کے جنگجو دہشت گردی کر سکتے ہیں۔ 4 دہشت گرد افغان صوبے کُنڑ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
مراسلے کے مطابق بگٹی کے فراریوں اور سجنا گروپ میں دہشت گردی کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ سجنا گروپ بلوچستان میں فراریوں کو 150 دہشت گرد فراہم کرے گا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 350 دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آسکتے ہیں۔ دہشت گرد سی پیک تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں












