‘اسرائیلی فوجی سرنگ میں پہنچے تو سنوار وہاں نہیں تھے لیکن انکی کافی گرم تھی’: غیر ملکی اخبار کا دعویٰ

0
793

جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی تلاش کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق حماس کے سربراہ کی تلاش کے لیے امریکا اسرائیل جوائنٹ انٹیلیجنس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور یحییٰ السنوار کی تلاش کے لیے زمین میں سرائیت کرنے والے ریڈارز کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

یحییٰ السنوار جنگ کے آغاز میں الیکٹرانک پیغامات بھیجا کرتے تھے پھر اسے ترک کردیا، جنگ کے آغاز میں جوائنٹ ٹیم یحییٰ السنوار کی کالز پکڑنے میں کامیاب بھی ہوئی تھی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی انٹیلیجنس کو معلوم ہوا کے یحییٰ السنوار 8 بجے کا عبرانی خبرنامہ سنتے ہیں۔

اخبار کے مطابق بجلی کی قلت کے سبب یحییٰ السنوار نے موبائل فون کا استعمال چھوڑا، جس پر اسرائیل نے غزہ میں ایندھن کی سپلائی دی تاکہ السنوار پھر موبائل استعمال کریں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق جنوری میں اسرائیل اس سرنگ تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوگیا جہاں یحییٰ السنوار قیام پذیر تھے تاہم چھاپے سے محض چند لمحوں پہلے یحییٰ السنوار وہاں سے چلے گئے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ سب اتنا جلدی ہوا کہ یحییٰ السنوار 10 لاکھ ڈالرز سرنگ میں چھوڑ گئے، بعض اخبارات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے سرنگ میں پہنچنے پر یحییٰ السنوار تو وہاں موجود نہیں تھے لیکن ان کافی ابھی گرم ہی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY