انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔
لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 107 رنز کا ہدف دیا ،جسے اس نے 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز اپنے نام کرلی ۔
کھیل کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے گزشتہ روز کے اسکور 93 رنز پر شروع کی اور پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،کالی آندھی کی طرف سے دوسری اننگز میں شے ہوپ اور پاول نے 62 اور 45 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔
انگلش ٹیم کی طرف سے 500 وکٹیں لینے والے پہلے باولر جیمز اینڈرسن نے دوسری اننگز میں کالی آندھی کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ براڈ نے 2 اور رولینڈ جونز نے 1 وکٹ حاصل کی ۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی آئوٹ ہونے والی کھلاڑی ایلسٹر کک تھے ،جو 17 کے انفرادی اسکور پر بشو کا شکار بنےجبکہ اسٹو مین اور ویسلے نےناقابل شکست رہتے ہوئے بالترتیب 40، اور 44 رنز بنائے۔
پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے 123 رنز بنائے اور انگلش ٹیم 194رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز نے 177 رنز کئے اور 107رنز کا ہدف سیٹ کیا ۔












