ایک شام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے نام ــــ جناب خالد سجاد کی کی طرف سے یادگار شعری نشست کا اھتمام
– مہمان خصوصی جناب صفدر ھمدانی
– صدارت جناب عامر قدوائی نے کی
شعری نشست کی صدارت کویت میں مقیم معروف ھندوستان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر جناب عامر قدوائی نے کی جبکہ مہمان خصوصی انگلستان سے تشریف لائے ھوئے عالمی شھرت یافتہ شاعر جناب صفدر ھمدانی صاحب تھے.
یادگار شعری نشست کی نظامت جناب مسعود حساس نے کی

کویت میں مقیم پاکستان و ھندوستان کے جن شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا اُن کے اسم گرامی یہ ھیں :
جناب کاشف کمال، جناب صفدر علی صفدر، جناب بدر سیماب، جناب ذوالفقار علی ذکی، جناب خالد سجاد، جناب افروز عالم، جناب نسیم زاھد، جناب شھزاد سلطان کیف اور جناب ظہیر مشتاق شامل ھیں ــــ

یاد رھے جناب صفدر ہمدانی کی نصف صدی سے زیادہ علمی وادبی خدمات کے اعتراف میں انجمن تخلیق وتہذیب کویت کی دعوت پر جو ان دنوں سرزمین کویت میں ھیں
ان کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ھے اور کی ترتیب جناب طارق اقبال‘ محترمہ شاھین رضوی اور جناب اشرف علی دے رھے ھیں-
– “ووپ ” کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا ترجمان میڈیا
رپورٹ اور تصویری جھلکیاں پیش کر رھا ھے













