آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاراچنار کمیونٹی اور تمام دوستوں نے بڑی جوش و خروش سے جشن عید نوروز منایا جسمیں کثیر
تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی
اور خصوصی طور پر پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا،انفارمیشن سیکرٹری عباس نقوی دی ہیومن کے سربراہ نثار بنگش اور انوریہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو سید جلال حسین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔عباس رانا،نثار حسین بنگش اور سید جلال حسین نے شرکاء سے موقع کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور اخر میں مہمان شرکا نے حمزہ بابا کی معروف قوالی(خمزہ رنڑا شوا علی علی وایہ) کے خوبصورت دھن میں کیک کاٹ کر شرکاء میں خوشیاں بکھیر دیں اور پاراچنار کے نوجوانوں اور مہمان شرکاء نے ثقافتی رقص (اٹن)سے پروگرام کے رنگ میں بنگ ملا دیا۔
پاراچنار سے تعلق رکھنے والے جوان سنگر قمربنگش نے خوبصورت گیت گا کر سب کے دل جیت لئے ۔
اور اخر میں تمام شرکاء نے اپنے مستقبل اور تمام انسانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام پایہ تکمیل تک
پہنچا۔
جابر حسین۔ سڈنی












