روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھانے اور ان مظالم کی پردہ پوشی کرنے والی میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کی سفیر کو ملک میں آنے سے روک دیا، سفیر کا کہنا ہے میانمار فوج پر پابندیوں سے دباؤ بڑھانا چاہیے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی میانمار کے لیے خصوصی سفیر یانگھی لی کا کہنا ہے کہ میانمارحکومت کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

فیصلہ ظاہر کرتا ہےکہ رخائن میں بہت برے اور انتہائی پریشان کن حالات ہیں، یانگھی لی کو جنوری میں میانمار اور ریاست رخائن کا دورہ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ اگست کے آخری ہفتے سے اب تک ریاست رخائن سے ساڑھے 6 لاکھ سے زائد روہنگیا میانمار فوج اور مقامی ملیشیا کے مظالم سے بچنے کیلیے بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY