افغانستان کےصوبے ننگر ہار میں افغان فورسزنے ایک آپریشن کے دوران داعش خراسان کے 16دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز نے یہ آپریشن ننگرہار کے ضلع آچن میں کیا، ہلاک دہشت گرد داعش خراسان کے خودکش اسکواڈ کا حصہ تھے۔

افغان میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس آپریشن میں مارے جانے والوں میں داعش کا کمانڈر خطاب بجواری بھی شامل ہے۔

ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد افغانستان میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی اور اس حوالے سے رابطہ سازی میں ملوث تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY