سعودی عرب نے کینیڈا سے سفیر واپس بلالیا جبکہ کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھورنے کا حکم دے دیا۔

کینیڈا سےتمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری معطل کردی اورکہا کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

اس سے پہلے کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سعودی عرب نے بلاگر رائف بدوي کے بعد گزشتہ ہفتے ان کی بہن ثمر بدوی کو گرفتار کیا تھا ۔ ثمر بدوی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت پر تنقید کے الزام میں رائف بدوي 2012 سے قید ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY