روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف لندن میں میانمر سفارت خانے کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد بھی مظاہرے میں شریک تھے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے میانمر حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ان کے گھر جلانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے برطانوی حکومت سے میانمر کے ساتھ فوجی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔












