لندن سے کویت کے پندرہ روزہ علمی ادبی اور فکری دورے پر تشریف لائے معروف و منفرد شاعر،ادیب،مرثیہ نگار،محقق،ماہر نشریات،صحافی اور استاد صفدر ھمدانی نے کویت کے ایک اہم پاکستانی تعلیمی ادارے کا دورہ دس ستمبر کی شام خیطان کے علاقے میں کیا

اس تعلیمی ادارے کا نام کری ایٹو کوچنگ سینٹر ہے جسکی روح رواں حنا سلیم اور انکی رہبری میں کام کرنے والی مستعد اور با صلاحیت اساتذہ کی جماعت ہے

kuwaitacademy2

تعلیمی ادارے میں پہنچنے پر حنا سلیم ،انکی والدہ اور ادارے کے عملے نے صفدر ھمدانی،شاہین اشرف علی اور اشرف علی کا شاندار استقبال کیا۔ ادارے کی دیواروں کو صفدر ھمدانی کی مختلف تصاویر سے مزین کیا گیا تھا

حنا سلیم نے مہمان کو مختلف کلاس رومز کا دورہ کروایا اور اس تعلیمی ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ صفدر ھمدانی نے مختلف کلاسوں میں طلبا سے مختصر خطاب کیا

kuwaitacademy3jpg

بعد ازاں صفدر ھمدانی کے اعزاز میں پر تکلف چائے کا انتظام کیا گیا تھا جس دوران حنا سلیم نے ادارے کے بارے میں تفصیل بتائی اور مہمان صفدر ھمدانی نے مفصل طور پر اپنے اس دورے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حنا سلیم اور انکے عملے کی تعریف کی

اس تقریب کو ووپ میڈیا کے طارق اقبال اور شہزاد خان نے فیس بک پر براہ راست نشر کیا

kuwaitacademy4

بعد ازاں صفدر ھمدانی نے فاطمہ جعفری کو بہترین استاد کا ایوارڈ دیا جبکہ ادارے کی جانب سے صفدر ھمدانی اور انکے وفد کے دیگر ارکان کو تحائف پیش کیئے گئے

اس دورے کی مفصل رپورٹ بعد میں شائع کی جائے گی

kuwaitacademy5

رپورٹ۔شاہین اشرف علی اور طارق اقبال
تصاویر، شہزاد خان

 

SHARE

LEAVE A REPLY