پوپ فرانسس کا جزیرہ نما عرب کا دورہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ ویٹی کن نیوز کے مطابق آج منگل کو ابوظہبی کے اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب سے اپنے خطاب میں پوپ نے بائبل کی تعلیمات اور حضرت عیسیٰ کی ہدایات پر زور دیا۔
اس تقریب میں تقریباﹰ ایک لاکھ پینتیس ہزار افراد نے شرکت کی، جن میں چار ہزار مسلمان بھی تھے۔ اپنے خطاب میں پوپ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مسیحیوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کے حصول کے مقصد کے لیے مقیم ہے۔ یہ کسی بھی پاپائے روم کی جانب سے اس خطے کا پہلا دورہ تھا۔












