خالص محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ۔۔۔۔

0
1659

جب آپ کسی سے خالص محبت کرتے ہیں تو اُس کے لیے خدا کے بہترین فضل کے امیدوار ہوتے ہیں ۔ خالص محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ آپ اُس کیلئے وہ نہ چاہیں جو آپ کا محبوب اپنے لیے چاہتا ہے ،بلکہ وہ چاہیں جو خدا اُس کے لیے چاہتا ہے کیونکہ کسی شے کیلئے بہترین چاہت اس کے بنانے والے کی ہی ہو سکتی ہے۔ چونکہ وہ مکمل اس شے کو جانتا ہے کہ انسان کیلئے سب سے بہترین شے وہی ہے جو خدا اُس کیلئے، چاہے جو خدا اُس کیلئے قرار دے ۔ چونکہ انسان کا بنانے والا وہی ہے ، سو وہ جانتا ہے کہ کیا ہے جو انسان کیلئے اچھا ہے اور کیا ہے جو اچھا نہیں ہے۔
اور پروردگارِ یکتا تو بس یہی چاہتا ہے کہ انسان کو پاکیزہ کر کے اُسے اپنی معرفت کی راہوں سے اپنی قُربت عطا کرتا جائے ۔یہی انسان کیلئے سب سے بہترین شے ہے ۔
تو جب آپ کسی سے محبت کریں تو محبت کا تقاضہ یہ نہیں ہے کہ آپ اُس کی خوشی چاہیں ، بہت ممکن ہے کہ اُس کی خوشی اُس کا اپنا نقصان قرار پائے تو خالص محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ آپ اُس کے وجود کی پاکیزگی چاہیں اُس کیلئے یقینی ، حتمی اور ہمیشگی کا سکون چاہیں اُس کیلئے سیدھی راہ چاہیں ، کہ ماں کے بوسے کے بجائے اُس کا تھپڑ زیادہ خالص ہے ۔۔

جسٹن سنو ۔ ۔ ۔

انتخاب فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY