پاکستا ن میں یوٹرن تین ا قسام کے پائے جاتے ہیں جوکہ قطعی ایک دوسرے سے ہیں سب کو ایک ہی لکڑی سے ہانکناانصاف نہیں ہے جوکہ سلام کی اساس ہے جس پر مسلمان عمل کریں نہ کریں مانیں نہ مانیں، مگر دنیامنتی ہے۔ میں نے اس کا تعین کرنے کے لیے کہ وہ کس قسم کا یوٹرن تھا جس کو میڈیا نے بہت ہی اختصارکے ساتھ پیش کیا جوکہ بہت ہی تشنہ بھی تھا؟ لیکن مجھے تلاشِ بسیار کے بعد بھی عمران خان کے یوٹرن کا “ کہیں سیاق اور سباق“ نہیں ملا کہ ا نہیں یہ کہنے کی ضرورت پیش آئی کیوں؟ جس پر حزب اختلاف نے اتنا ہنگامہ برپا کردیا۔ جیسے کہ حزبِ اختلاف نے اپنی زندگی میں کبھی یوٹرن لیا ہی نہ ہو؟ حالانکہ اس سلسلہ میں ان کی تاریخ ایسی ہے کہ میں صرف گنانا ہی شروع کروں توایک ضخیم کتاب تیار ہو جا ئے گی کیونکہ یہ کار فضول ہے اس لیے اس کو یہیں چھوڑتا ہوں۔
سیاست کی طرح دنیا میں یوٹرن کی بھی کئی قسمیں ہیں اس میں ایک قسم انسانی ہے دوسری اسلامی ہے اور تیسری شیطانی ۔ جبکہ انسانی سے کسی کو مفر نہیں سوائے ان کے کہ جو پیچھے منھ موڑ کر نہیں دیکھتے ہوں۔ جبکہ انہیں میں ایک ٹریفک والا یوٹرن بھی ہے، جس سے کسی کومفر نہیں ہے۔ دوران سفر ہر شخص مجبور ہے اور اسے کہیں نہ کہیں یوٹرن لینا پڑتا ہے اور جہاں یوٹرن کا سا ئن لگا ہو،وہاں تو ہرا چھے شہری پر یوٹرن لینا فرض ہے۔ ور نہ چالان ہو جا ئے گا یا موڑ ہے تو ٹرن نہ لینے ولا دیوار سے ٹکرا جائے اور دیکھنے والے اسے بیوقوف کہیں گے اور اس پر ہنسیں گے بھی ۔ اگر عمران خان نے اس سیاق وسباق میں کہا تھا کہ جو یو ٹرن نہ لے وہ لیڈر نہیں بیوقوف ہے! تو ہر صاحب عقل کہے گا کہ یہ جملہ ہر اعتبار سے درست ہے۔ اب رہیں دوسری ددقسمیں یعنی ا سلامی اورشیطانی یو ٹرن ؟ ان کا انحصار نیتوں پر ہے اور نیتوں کا حال صرف اللہ سبحانہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ اگر کسی نے غلط قدم اپنی ناتجربہ کاری کی بنا پرا ٹھالیا ہو جبکہ اس کی نیت نیک تھی؟ تو عین اسلامی یوٹرن ہے اور اس کا درست راستہ یہ ہے کہ وہ توبہ کرے اور واپس آجا ئے۔ اسلام نے اس کی اجازت دی ہوئی ہے۔ اگر وہ اس نے بھولے سے یا ناتجربہ کاری کی بنا پر کیا تھا تو یہ دونوں صورتیں بھول چوک میں شمار ہونگی ۔ ان سے پلٹ آنے پر کوئی باز پرس بھی نہیں ہو گی اور اسے مطعون کرنا اور دوبارہ پلٹنا بھی کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے؟ کیوں کہ حدیث موجود ہے کہ“ میری امت کی بھول چوک معاف ہے “ جبکہ عمران خان نے حال ہی میں اور وہ بھی سیرت کانفرنس میں مسلمانوں کے بھرے اجتماع میں یہ ا نکشاف کیا ہے کہ وہ کسی “اللہ کے بندے سے متاثر ہوئے اور س کے بعد ان کی زندگی بدل گئی پہلےوہ بمشکل عیدین کی نماز پرھتے اورا سلام میں اسی اعتراف کو توبہ کہتے اور حضور(ص) کا ارشاد ہے کہ تائب کے سابقہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں بشرط کہ ریاست یا بندوں کا مال نہ مارا ہو؟ اب تیسری قسم ہے جو کہ بد نیتی پر منحصر ہے ،وہ چونکہ شیطانی ہے لہذا حرا م ہے اور قابلِ مذمت بھی۔ مثلاً سودا کیا بازار کا بھا ؤ گر گیا اور کوئی سودے سے پھر گیا! یہ شیطانی اقسام میں سے ایک ہے اور قابلِ مذمت بھی۔ ان میں سے بدترین اقسام وہ ہیں۔ جن کی طرف شاید عمران خان نے اشارہ کیا ہے کہ نپولین یاہٹلراگر یوٹرن لے لیتا تو نہ اتنے انسان مارے جاتے نہ خود مرتے نہ ان کے ملک تباہ ہوتے؟ یہاں انہوں نے یو ٹرن نہ لیکر بیوقوفی کی۔ایسا انہوں نے کیوں کیا؟ وجہ ان کی ضد تھی حد سے بڑھی ہوئی اناتھی اور نسلی فخر تھا جو ہمارے یہاں بھی زمانہ جاہلیت سے موجود تھا اور حضور (ص) نے اس کی شدت سے مذمت بھی فرمائی اس کے بعد بھی، ابھی تک چلا آرہا ہے ۔ انہوں (ص)نے بہت چا ہا کہ وہ دور ہوجا ئے ، لیکن وہ وقتی طور پرتو دب گیا مگر گیا نہیں؟ یہ وہ کیفیت ہے کہ جس کو شیخ رشید صاحب گردن کے سریہ سے تشبیہ دیکر اشارہ سے اکثر متعارف کرا تے رہتےہیں جوکہ ہم میں شیطانی پیدوار ہے ۔ اور اکثر لوگوں کو یاد نہیں رہتا ۔ اگر یاد رہے تو کبھی اس خبط کا شکار نہ ہوں۔ نہ وہ جھوٹ بولیں نہ بد عہدی کریں؟ نہ محل بنا ئیں نہ ن میں رہیں؟نہ اپنے بیانوں سے پھریں نہ کبھی یہ کہیں کہ وہ ہمارا بیان نہیں تھا، یاپارلیمان میں دیا تھا ہمیں اس پر استثنیٰ ملنا چا ہیئے۔ جبکہ قیامت کے روز جھوٹ بولنے کی گنجائش اللہ سبحانہ تعالیٰ نے پہلے ہی نہیں رکھی ہے؟ یہ جتا کر سب کو خبردار کردیا ہے کہ آخری گواہی وہاں ا نسانی اعضاء دینگے جن سے ان لوگوں نے وہ کار ہائے نمایاں انجام دیئے ہونگے، ان میں گردن کے سریہ کو بھی استثنیٰ نہیں ہے۔ اب تو یہاں بھی ایسے ذرائع موجود ہیں جوکہ کلپووں کی شکل میں یا چپس کی شکل میں کارنامے محفوظ رہتے ہیں اور بھری محفلوں میں دکھا ئے جاسکتے ہیں۔ پھر وہ جھوٹوں کے لیے ایسے مواقعوں پر ڈوب مرنے کا مقام پیدا کردیتے ہیں، بشرطِ کہ انہیں ا پنی عزت کا پاس ہو؟ جنہیں اپنی عزت کا پاس نہ ہو “ ان کے لیے تو کوئی بات ہی نہیں؟ وہ اور ان کے حواری صرف دوسروں کو تو یاد دلاتے رہتے ہیں کہ“ شرم بھی کوئی چیز ہے، حیاء بھی کوئی چیز ہوتی ہے “جبکہ یہ متفقہ علیہ حدیث موجود ہے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ راوی ہیں کہ “ حضور (ص) نے فرمایا کہ“ لوگوں نے انبیا ؑ پر اترنے والے کلام میں سے جو چیز پائی وہ یہ تھی کہ“ جب تو بے شرم ہوجا ئے تو جو چاہے کرے “ (حدیث نمبر 1002 مشکوۃ شریف جلد چہارم)













