قسمت مری کہ جب بھی یہ نام جلی لکھا
حیدر لکھا امام لکھا اور ولی لکھا
نگہت فلک سے مرحبا جبریل نے کہا
کس تمکنت سے میں نے قلم سے علی لکھا
…………….
رحمت ہے مجھ پہ ساری محمد کی آل کی
رکھی ہے مجھ سے دور ہزیمت زوال کی
نگہت علی سے عشق ملا ماں کی گود سے
مولا علی سے میری ہے نسبت کمال کی
…………..
خوش بخت ہوں علی کی محبت ملی مجھے
سب دولتوں سے بڑھ کے یہ دولت ملی مجھے
نگہت علی ہے نام محمد کا اعتبار
نام علی سے دنیا میں عزت ملی مجھے
ڈاکٹر نگہت نسیم













