راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ساوتھ افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری، گرین شرٹس کو 288 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے ایک سو انتیس رنز، چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو بلے بازمحمد رضوان اور حسن علی کریز پر آئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 143 رنز پر گری جب حسن علی صرف 5 سکور بنانے کے بعد مہاراج کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کے بعد یاسر شاہ میدان میں اترے، 23 رنز بنا کر لنڈے کی بال پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ نعمان علی 217 کے مجموعے کے ساتھ محمد رضوان کی شراکت داری میں کریز پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز قومی بلے باز کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے، اوپنرز عمران بٹ صفر اور عابد علی 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور صرف 8 رنز پر واپسی کا راستہ اختیار کیا۔ سینئر بلے باز اظہر علی 33، فواد عالم 12 اور فہیم اشرف کی اننگز 29 تک محدود رہی۔

SHARE

LEAVE A REPLY