پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 13اگست کولیاقت باغ میں جلسے کا مقصد ہےکہ قوم بتاناچاہتی ہےکہ وہ عدلیہ اور جےآئی ٹی کے6مجاہدوں کےساتھ ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور شیخ رشید مل کر یہ جلسہ کررہےہیں، عوام کودعوت دیتاہوں کہ 13اگست کولیاقت باغ میں جلسےمیں بھرپورشرکت کریں۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اس جلسے کو کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قوم بتاناچاہتی ہے کہ وہ عدلیہ، جےآئی ٹی کے6مجاہدوں کے ساتھ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ 13 اگست کوایک پروگرام پیش کروں گا کہ کیسے ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY