شاہدخاقان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے منظور

0
710

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق محمود عباسی نےدرخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

درخواست کی سماعت منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہوگی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو میں فیصلے سے متعلق عدالت کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے۔

درخواست میں شاہد خاقان، چیئرمین پیمرا ور سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو فریق بنایا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY