مصر میں داعش کے ایک حملے میں کم از کم اٹھارہ پولیس اہلکار ہو گئے ہیں۔ سینائی میں ایک سکیورٹی قافلے پر ہونے والے حملے میں دو اعلیٰ افسران بھی مارے گئے ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق حملے میں سات عام شہری، تین پولیس اہلکار اور چار ایمبولینس ورکرز زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے پہلے ہی سڑک کے کنارے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY