فرانس میں نئے صدر ایمانوئیل میکروں کی نئی لیبر پالیسیوں پر برہم ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں ہوئیں۔

صدر میکروں کی تاجر دوست پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے، ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی جارہی ہے۔

یونین ورکرز، طلبا، سول سرونٹس اور ریل ورکرز سمیت ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں، مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں،اور جلاؤ گھیراؤ بھی ہوا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا،پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کر کے مشتعل مظاہرین کو منتشر کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY