امیر قطر استنبول میں ترک صدر ایردوآن سے ملاقات کریں گے

0
169

قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی آج ترکی کے خصوصی دورے پر استنبول پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کریں گے۔
گذشتہ جون کے بعد جب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام عاید کرنے کے بعد دوحہ کا سفارتی بائیکاٹ شروع کیا ہے، امیر قطر کا یہ ترکی کا پہلا دورہ ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترک ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر اور صدر ایردوآن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بدھ کی شام امیر کویت بھی ترکی پہنچے ہیں۔ کویت قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان مصالحت کے لیے کوشاں ہے۔
ترکی کو قطر کا حلیف خیال کیا جاتا ہے دوحہ اور چار عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے بعد قطر اور ترکی کے درمیان سفارتی، تجارتی، فوجی اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ترکی نے قطر میں ایک فوجی اڈہ بھی بنا رکھا ہے جس میں ترک فوج تعینات ہے

SHARE

LEAVE A REPLY