رینجرز نے عزیز آباد ، لیاقت علی خان چوک ،نائن زیرو اور شہدا یاد گار کوگھیرے میں لے لیا ہے۔

بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ کے حوالے سے رینجرز کی بھاری نفری عزیز آباد، لیاقت علی خان چوک، نائن زیرو اور شہدا یاد گار پر تعینات کی گئی ہے۔

رینجرز ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے کارکنان کے درمیان تصادم کے خدشے کے باعث رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے ۔

رینجرز کی جانب سے عزیز آباد جانے والے راستوں پر اسنیپ چیکنگ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY