اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہو رہا ہے جس سے دنیا بھر کے رہنما خطاب کریں گے: ملیحہ لودھی، امریکا کی خواہش پر وزیر اعظم امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کریں گے: اعزاز چوہدری

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ کشمیر اور روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر زور دیں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہو رہا ہے جس سے دنیا بھر کے رہنما خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دورہ امریکا کے دوران نائب صدر مائیک پنس سے بھی ملاقات کریں گے، یہ ملاقات امریکا کی خواہش پر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں افغانستان، کشمیر اور روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY