کھانا پکانے کے لیے ککر کا استعمال بہت عام ہے اور کئی پکوان اس میں بہترین بنتے ہیں خاص طورپر دھیمی آنچ یا سلو ککر میں۔
مگر کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنھیں سلو ککر میں بنانا ان کا مزہ خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
اگر آپ بھی یہ غلطی کررہے/ رہی ہیں تو یہ جاننا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
نوڈلز اور پاستا وغیرہ پکنے کے دوران کافی سیال کو اپنے اندر جذب کرتے ہیں، لہذا انہیں سلو ککر میں پکانا درحقیقت ذائقے کو خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
سلو ککر میں چاول کو پکانا انہیں بھربھرا کرنے کا باعث بنتا ہے جبکہ وہ درمیان میں سے کچے بھی رہ سکتے ہیں، لہذا چاول پکانے کا بہترین طریقہ وہی ہے جو عام استعمال ہوتا ہے۔
اگرچہ تکنیکی طور پر کچے گوشت کو سلو ککر میں پکایا جاسکتا ہے مگر بہتر یہی ہے کہ ایسا نہ کیا جائے، کیونکہ ایسا کرنے سے پکوان کا ذائقہ کم ہوجائے گا۔
پنیر یا دیگر ڈیری پراڈکٹس کو سلو ککر میں پکانا انہیں دہی میں تبدیل کرنے کا باعث بن سکتا ہے، اگر ریسیپی میں ایسا ذکر ہے تو بہتر یہ ہے کہ اسے آخری چند منٹوں میں ڈالا جائے۔
جلد گل جانے والی سبزیاںمٹر وغیرہ سلو ککر میں کچھ زیادہ پک جاتی ہیں بلکہ جل جاتی ہیں، لہذا ککر کو گاجر اور آلو جیسی سبزیوں کو پکانے کے لیے ہی استعمال کریں۔
مچھلی کو پکانے میں زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا، لہذا سلو ککر میں اسے پکانا درحقیقت اسے کچھ زیادہ ہی پکا دیتا ہے، جس سے اس کا ذائقہ ربڑ جیسا ہوسکتا ہے۔
جب آپ بون لیس چکن کو دیر تک پکاتے ہیں تو وہ بہت خشک ہوسکتا ہے، لہذا سلو ککر میں عام چکن پکانا تو ٹھیک ہے مگر بون لیس نہیں۔













