آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت ملک دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قمر خیل، بازگڑی اور باڑہ میں کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں چھوٹی مشین گنز، دستی بم، مارٹر گولے، آرپی جی سیون سمیت مختلف قسم کے راکٹ اور بارودی سرنگیں شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY