بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق روہنگیا مہاجرین کی ایک کشتی کھلے سمندر میں غرق ہو جانے کے بعد سے اُس میں سوار کم از کم پچاس افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ انیس مہاجرین کے ہلاک ہونے کی کوکس بازار کی پولیس نے تصدیق بھی کر دی ہے۔ تاحال لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

جس وقت یہ کشتی غرق ہوئی، اُس وقت سمندر میں تیز رفتار لہریں اٹھ رہی تھیں۔ امدادی گروپوں کے مطابق بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا نے بھی میامنار پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کرنے کے تناظر میں میانمار کو اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک ان ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY