ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،پاکستانی بیٹسمین شان مسعود اور سمیع اسلم نے اننگز کو آگے بڑھایا۔
گزشتہ روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 64رنز بنائے تھے جس میںسمیع اسلم کے 31اور شان مسعود کے 30رنز شامل تھے۔

اس سے قبل کپتان چندی مل کی 155رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 419رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔
سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین کشال سلوا اور کرونارتنے نے 34 رنز کی شراکت قائم کی ۔
سلوا 12 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد ایک رنز کے اضافے کے بعد نئے آنے والے لہیرو تھرمانے بھی بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین مینڈس تھے جو صرف 10 رنز بناسکے،اُنہیں یاسر شاہ نے اپنی گھومتی ہوئی گیند سے شکارکیا۔
چوتھی وکٹ پر کرونارتنے اور کپتان دنیش چندیمل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا ،سری لنکا کی چوتھی وکٹ 161 رنز پر گری اور کرونارتنے نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 93 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔
سر ی لنکا کے روشن ڈک ویلا اور یدیمتھ کرونارتنے نے بالترتیب 83 اور 93 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی طرف سےپہلی اننگز میں یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3،3 ،حسن علی نے 2 اور حارث سہیل نے ایک لنکن کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY