پاکستان نے سری لنکا کے اسکور 419 رنز کے جواب میں تیسرے دن کے اختتام تک 4وکٹ کے نقصان پر 266رنز بنالئے ہیں، آخری اوور میں بابر اعظم 28 رنز بناکر پردیپ کا شکار بن گئے ،اظہر علی 74رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
تیسرے دن پاکستان نے گزشتہ روز کے 64رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی اننگز کا آغاز کیا ، شان مسعود اور سمیع اسلم نے نصف سنچریاں مکمل اور پہلی وکٹ پر 114رنز کی شراکت قائم کی۔

گرین کیپ کی پہلی وکٹ پریرا کے حصے میں آئی ،4چوکوں کی مدد سے 51رنز بنانے والے سمیع اسلم ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے ۔
دوسری وکٹ 2 رنز کے اضافے سے گر گئی ،دوسرے اوپنرکو ہیراتھ نے بولڈ کیا ، شان مسعود نے59رنز کے لئے 6 چوکے لگائے ۔

تیسری وکٹ پر اسد شفیق اور اظہر علی نے 79 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 195رنز تک پہنچادیا ،اس موقع پر 4چوکوں کی مدد سے 39رنز پر کھیل رہے اسد شفیق کو ہیراتھ نے پویلین کی راہ دکھائی۔
چوتھی وکٹ پر اظہر علی اور بابر اعظم نے قیمتی 71رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو فالو آن سے نکال لیا ،دن کے آخری اوور میں 266کے مجموعے پر بابر اعظم 28کے انفرادی اسکور پر دیپ کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY