امسال محرم الحرام 2025 میں مشرقی لندن میں مجال عزا کاانتہائی ادب و احترام سے انقاد کیا گیا جو مختلف امامبارگاہوں میں منقعد کی گئی ۔۔۔۔۔
امامیہ مشن لندن نیو بری پارک میں مولانا عدنان عباس قومی پاکستان سے تشریف لائے
امامیہ مشن لندن گرین سٹریٹ میں علامہ کلب عباس بخاری جن کا شمار مقامی علما میں کیا جاتا ہے روزانہ رات کو ۸ تا ۹ بجے خطاب کیا ۔۔۔۔ اس امام بارگا کے زیر انتظام جلوس عاشور بھی برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں پر گشت کرکے اختتام پذیر ہو گا یہ جلوس صبح ۱۰ بجے برآمد ہو گا ۔۔۔۔اور نماز ظہریں سے قبل اختتام پذیر ہو گا۔۔۔۔۔
الحیدر ٹرسٹ لندن میں یکم محرم الحرام سے علامہ آصف رضا علوی نے رات کو روزانہ رات دس بجے خطاب کیا روز عاشورہ مجلس عاشور برپا ہو گی اور اس کے بعد فاقہ شکنی اور رات کو مجلس شام غریباں بھی پرپا ہو گا۔۔۔۔
مسجد و امام بارگا ہ شہدا کربلا پلاسٹولندن میں بھی عشرہ کی مجالس کا انقاد ہوا جس سے پاکستان کے معروف ذاکر علامہ کرامت عباس حیدری نے اپنے جوشیلے اندازہ میں کربلا اور شعور کربلاکے موضوع پر خطاب کیا اس امام بارگا میں ۸ محرم الحرام کرو ۸ بجے شب ایک جلوس علم برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہو کر اپنے اختتام پذیر ہوا ۔۔۔۔
اسی امام بارگا میں جلوس ذوالجناح اور علم یوم عاشورہ برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستے سے ہو کر اختتام بعد از نماز ظہریں ہو گا اور اختتام جلوس پر فاقہ شکنی کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔۔۔۔۔
مشرقی لندن کی ایک اور امام بارگا بنام سکینہ ٹرسٹ میں بھی عشرہ محرم الحرم کا اتنظام کیا گیا جس میں ہندوستان سے خطیب سید عظیم حسین زیدی خطاب نے خطاب کیا ۔۔۔جو رات کو بعد از نماز مغربین خطاب کرتے تھے ۔۔۔۔۔اس سے قبل تمام امام بارگاہوں میں انگریزی زبان میں بھی مجالس کا اہتمام کیا جاتا تھا جس میں انگریزی زبان کے دل داد نوجواں بخوبی احسن طریقہ سے شرکت کر کے اپنے زمانے کے امام کو پرست پیش کرتے تھے
ٓایم سی ای نیوبری پارک کی انتظامیہ نے بھی عشرہ مجالس کا انتظام کیا تھا جو ایک مقامی سکول کے ہال میں مجالس برپا کرتے تھے مومنین مولانا وصی حسن خان فیض پور نے خطاب کیا یہ خطاب انگریزی کی مجلس کے بعد شروع کیا جاتا تھا جو نو بجے تک جاری رہتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
ان کے علاوہ لندن کے دوسرے امامبارگاہوں میں بھی مجالس عزا اور جلوس عزا اور عاشورہ کے اعمال کا بھی انتظام کیا گیا ۔۔۔۔۔جس میں مومنین عزا داران امام عالی مقام نے بھر پور شرکت فرمائی اور اپنے امام وقت کو پرسہ پیش کیا۔۔۔۔













