اسپین کے علاقے کاتالونیا میں اس خطے کی آزادی سے متعلق کل اتوار کو ہونے والے متنازعہ ریفرنڈم میں علاقائی حکومت کے بیانات کے مطابق قریب نوے فیصد رائے دہندگان نے کاتالونیا کی آزادی کی حمایت کر دی۔ بارسلونا میں ایک حکومتی ترجمان نے بتایا کہ ووٹ دینے کے اہل شہریوں کی تعداد 5.3 ملین تھی، جن میں سے 50 فیصد سے بھی کم نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ریفرنڈم کے بعد کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ کارلَیس پُوجےموں نے مطالبہ کیا کہ اسپین کے اس خطے کو اب ایک خود مختار ریاست بن جانا چاہیے۔ دوسری طرف ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راخوئے نے اس ریفرنڈم کو غیر مؤثر قرار دیا ہے کیونکہ اسپین کی آئینی عدالت نے اسے غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ ریفرنڈم کے موقع پر پیش آنے والے بدامنی کے واقعات میں قریب ساڑھے آٹھ سو افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY