جرمنی کی سب سے بڑی ریل کمپنی ڈوئچے باہن نے قریب آتے ہوئے ایک تیز رفتار طوفان کے باعث وفاقی دارالحکومت برلن کے چند بڑے جرمن شہروں کے ساتھ اہم ریل رابطے احتیاطی طور پر معطل کر دیے ہیں۔

ڈوئچے باہن کی طرف سے بتایا گیا کہ اس نے جمعرات پانچ اکتوبر کو بعد دوپہر سے ’خاویئر‘ نامی طوفان کے باعث برلن ہینوور اور ہیمبرگ کے درمیان تمام تیز رفتار ریل رابطے عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔

اس سے قبل اسی طوفان کے باعث پورے شمالی جرمنی میں ریل گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY