ہمیں افغان طالبان سے اب کوئی امید نہیں، خواجہ آصف

0
749

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم افغان طالبان کے خلاف جب کارروائی کریں گے تو واشگاف الفاظ میں بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے، اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ افغان طالبان پر اب اعتبار کیا جائے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہماری فورسز انتہائی ڈسلپن ہیں، طالبان کا کوئی کوڈ آف کنڈکٹ نہیں، ہمیں طالبان سے اچھائی کی امید نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کے کس مذہب اور معاشرے میں ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی سر زمین پر رہے ہوں اور وہاں خونریزی کریں اور آگ لگائیں۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ طالبان کونسی شریعت کو ماننے والے ہیں؟ یہ کس شریعت کی بات کرتے ہیں، طالبان ایک مفاد پرستوں کا گروہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن ہو، جس کے سب ہی بینیفشری ہوں گے، طالبان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ اپنے ملک اور قوم کو برباد کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کو تاجر کے لیے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا ہے تو ضرور کرے، طالبان کی باتوں کو سنجیدہ لینا، ان پر اعتماد کرنا بے سود ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان اگر بھارت کےساتھ تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو ضرور رکھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY