ڈپٹی سپیکر کا پی آئی اے طیارہ فروخت میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم

0
121

محکمانہ انکوائری میں سابق سی ای او برنڈ ہلڈین برانڈ خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے: وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب کا بیان

پی آئی اے کا طیارہ فروخت ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ انہوں نے کہا محکمانہ انکوائری میں سابق سی ای او برنڈ ہلڈین برانڈ خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے۔ جس پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے ایف آئی کو ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ قائم کمیٹی کو دینے کا حکم دے دیا،

ڈُپٹی سپیکر نے ہدایت کی کہ ملوث پی آئی اے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY