پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پرکہا ہے کہ ہماری تیاری پو ری تھی لیکن ہماری بیٹنگ توقعات پوری نہیں کر سکی ۔
ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور وہ کوشش کریں گے کہ مستقبل کی سیریز میں غلطیوں کو نہ دہرائیں۔
میچ کے بعد اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے بہترین بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا، اور وہ میچ جیت گئے ۔دونوں میچوں میں ٹاس ہارنے والے سرفراز کا کہنا تھا کہ ایشین کنڈیشنز میں ٹاس اہم ہوتا ہے اور ٹاس ہارنا نتیجے پر اثر انداز ہوا۔
مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پہلے ٹیسٹ یا دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کوئی بلے باز ایسی اننگز کھیل جاتا تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY