آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، آخری میچ جمعہ 13 اکتوبر کو حیدرآبادمیں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، جیسن بہرن ڈورف نے شاندا بائولنگ کی اور بھارتی بیٹنگ لائن کے ابتدائی 4 ستون صرف 27 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیے۔

جیسن کی باولنگ کا شکار بننے والوں میں اوپنر روہت شرما ،کپتان ویرات کوہلی ،منیش پانڈے اور شیکھردھون جیسے بڑے بیٹسمین شامل ہیں۔
بھارت کے کیدھار یادیو اور ہردیک پانڈیا نے آسٹریلوی باولنگ لائن کی تھوڑی مزاحمت کی اور بالترتیب 27 اور 25 رنز بنائے، باقی کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
آسٹریلیا کی طر ف سے جیسن نے 4، زمپا نے 2 بھارتی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کپتان ڈیوڈ وارنر اور فنچ صرف 13 اسکور پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد مویز ہنریکس اور ٹم ہیڈ نے 109رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کی کامیابی سے ہمکنار کرایا ۔
اس دوران ہنریکس نے 4 چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 62جبکہ ٹم ہیڈن نے 1چھکے اور 5چوکے مارے تاہم وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 48 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

بھارت کی طرف سے بہمرا اور کمار نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ،جیسن بہرن ڈورف کو کیرئیر بیسٹ باولنگ پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY