وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ چین کے آئندہ دورے کے دوران صدر ٹرمپ شمالی کوریا اور دو طرفہ تجارت میں پائی جانے والی متنازعہ صورت حال کو خاص طور پر اپنی بات چیت کا موضوع بنائیں گے۔

اس اہلکار کے مطابق امریکی صدر بیجنگ حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی طرف سے پابندی کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کرے۔ اس امریکی اہلکار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریائی تنازعے کے پرامن حل کے متمنی ہیں۔ امریکی صدر اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY