افریقی ملک نائجیریا کے شہر کادونا کے ایک مذہبی بورڈنگ اسکول سے ایسے تین سو بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، جن کو جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق بورڈنگ مدرسے کے متاثرین میں بچوں کے ساتھ ساتھ بالغ افراد بھی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بازیاب کرائے گئے بچوں کا استحصال مذہب کے نام پر کیا گیا اور انہیں خراب حالات میں رکھا گیا تھا۔












