لبنان میں اتوار کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں نصف سے زائد نشستیں ایران نواز حزب اللہ اور اس کی اتحادی سیاسی جماعتوں نے جیت لی ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق حزب اللہ کو اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ پارلیمانی طاقت حاصل ہو گئی ہے۔ یہ تحریک اسرائیل پر شدید تنقید کرتی ہے اور اس کی کامیابی خطے میں ایران کے اثر و رسوخ میں اضافے کا ثبوت بھی ہے۔ لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے مطابق ان کی فیوچر موومنٹ نامی پارٹی بیروت کی پارلیمان میں اپنی اب تک کی سیٹوں میں سے ایک تہائی سے محروم ہو گئی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے پیر کی شام ٹیلی وژن پر اپنے ایک خطاب میں اس تحریک کی انتخابی جیت کو ’مزاحمت کی فتح‘ قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY