امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک ویئر ہاؤس میں ہونے والی ایک نائٹ پارٹی کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ پچیس لاپتہ ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اوک لینڈ شہر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آنے والے اس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، جس کے باعث کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔












