صوبائی حکومتیں اپنے طور پر چیف سیکریٹری اور آئی جی تبدیل کا اختیار نہیں رکھتیں ،ان کی تعیناتی کا فیصلہ ہمیشہ وفاقی حکومت نے ہی کیا ہے۔
ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق صوبائی حکومتیں اپنے طورپر چیف سیکریٹری اور آئی جی کو تبدیل نہیں کرسکتیں ۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی وفاق اور صوبوں کی مشاورت سے جاری ہوتا ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبے کی طرف سے بھجوائے گئے ناموں سے وفاق کا متفق ہونا لازمی نہیں ہے ۔
ماضی میں بھی صوبوں اور مرکز کے درمیان تعیناتی کے لیے اختلافات سامنے آتے رہے ہیں،آئی جی اور چیف سیکریٹری کی تعیناتی کا فیصلہ ہمیشہ وفاقی حکومت نے ہی کیا ہے













