اکستان کی جانب سے سخت مقابلے کے باوجود انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس کو 12 رنز سے شکست دے دی ہے۔
ساؤتھ ہیمپٹن میں جاری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انگلینڈ کی جانب جاس بٹلر نے برق رفتار سنچری اسکور کرتے ہوئے محض 55 گیندوں پر 110 رنز بنائے۔
فخر زمان کی شاندار سنچری بھی پاکستان کو فتح نہ دلوا سکی جنہوں نے ایک سو اڑتیس سکور کیاجبکہ بابر زمان اور آصف علی نے نصف نصف سنچریاں کیں
انگلینڈ کی جانب جاس بٹلر نے برق رفتار سنچری اسکور کرتے ہوئے محض 55 گیندوں پر 110 رنز بنائے۔
اپنی شاندار اننگز کے دوران انہوں نے 6 چوکے اور 9 فلک شگاف چھکے لگاکر پاکستانی گیند بازوں کو شدید پریشانی میں مبتلا رکھا۔
ان کے علاوہ جیسن روئے 87 اور کپتان اوئن مورگن 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستانی گیند بازوں کی میدان کے چاروں اور انگلش بلے بازوں کی جانب سے پٹائی کی گئی۔ شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
محمدعامر وائرل انفیکشن کی وجہ سے آج نہیں کھیل رہے انکی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیاتھا۔
بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے 16 اور حارث سہیل نے 14 رنز بنائے۔
جب بارش شروع ہوئی اس وقت پاکستان نے 19 اوورز میں 80 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی دو وکٹیں گرچکی تھیں۔
انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور پلنکٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 19ویں اوور میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔
سیریز کا تیسرا میچ 14 مئی، چوتھا میچ 17 مئی، پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔











