ورہ جنوبی افریقہ میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم 42ویں اوور میں147 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی ۔

جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے ناہیدہ خان 37 رنز اورکپتان بسمعہ معروف32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مساباتا کلاس نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان کے پاس جنوبی افریقہ میں پہلی بار سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے۔پہلا ون ڈے پاکستان ویمنز ٹیم نے8وکٹوں سے جیتا تھا۔ پاکستان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتر حاصل ہے۔

آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی اسٹار باؤلر ثناء میر کووکٹوں کے اعتبار سے دنیا کی تیسری کرکٹر بنے کے لیے دو وکٹیں درکار ہیں۔

ثناء میر کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی تعداد145 ہے۔ مزید دو وکٹیں حاصل کرکےثناء میربھارتی باؤلر گواسومی اورآسٹریلوی باؤلرفٹز پیٹرک کے بعدسب سے زیادہ آؤٹ کرنے والی دنیا کی تیسری باؤلر بن جائینگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY