سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کےبعد وزيراعظم نے بھی کمیشن بنانے کی بات کرڈالی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کے بارے میں جملہ غلط رپورٹ ہوا، نوازشریف نے نہیں کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کوپاکستان سےبھیجا گیا،ممبئی حملہ آوروں کوپاکستان سےبھیجنےکابیان غلط رپورٹ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لئے قومی سیکورٹی داؤ پر لگانی ہے تو میں کیا کہوں، جوباتیں یہاں کی جارہی ہیں، ان کی کوئی حقیقت نہیں، ایک الگ سے کوئی بیان نہیں بلکہ پورا انٹرویو ہے، اگر اس معاملہ کو بڑھانا ہے تو نیشنل ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن بنائیں،میں اس کے لئے تیار ہوں، کمیشن بنائیں،ملک کا مفاد ہے توضروربنائیں اور بننا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا حق نہیں ، پاکستان کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY