ریڈیو پاکستان کے شعبہ پروگرام کا دانشمندانہ فیصلہ

3
897

کچھ عرصہ پہلےریڈیو پاکستان کے شعبہ پروگرام نے اپنے ساٹھ سال اور اس سے زیادہ عمر کے جزوقتی ملازمین کے مائیک پر آنے کی پابندی کا حکم نامہ جاری کیا تھاجس کے بعد سے ملک بھر کے نشریاتی مراکز پر اپنی زندگی قومی ادارے کو دینے والے لوگوں میں سراسیمگی پھیل گئی تھی اور مختلف حلقوں سے ریڈیو پاکستان سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی جسے اب پذیرائی ملی ہے اور ڈائریکٹر پروگرام کے دستخطوں سے نیا آرڈر جاری کیا گیا ہے جو تمام نشریاتی مراکز کو مل چکا ہے

اس آرڈر کا عکس دیکھا جا سکتا ہے

اس کے مطابق طویل عرصے سے ریڈیو پاکستان کے لیئے خدمات سرانجام دینے والے ساٹھ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر عائد مائکروفون کی پابندی ختم کی جا رہی ہے اور اب نشریاتی مراکز انہیں اپنی ضرورت کے مطابق بکنگ دے سکیں گے

متاثرہ ملازمین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سکھ کا سانس لیا ہے اور ڈائریکٹر پروگرام کے علاوہ اس اقدام میں شامل دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا ہے

SHARE

3 COMMENTS

  1. These people are assets of broadcasting,I can say for my self I have 54 years of mic life nothing is dear to me than mic till the last breath,It is my first Love and the last I presume.

LEAVE A REPLY